(سرینگر) محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے 48گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ منگل کو جموں و کشمیر میں کم از کم درجہ حرارت میں بہتری آئی حالانکہ یہ وادی میں نقطہ انجماد سے نیچے ہی رہا۔گزشتہ رات سرینگر میں منفی 1.8ڈگری سیلسیس، پہلگام میں منفی 6.2ڈگری اور گلمرگ میں منفی 9.0ڈگری کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر لداخ کے علاقے دراس میں منفی 20.2ڈگری، لیہہ میں منفی 9.1اور کرگل میں منفی 13.7ڈگری درجہ حرارت کم سے کم درج کیا گیا۔ جموں شہر میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت 7.2ڈگری، کٹرا 7.0، بٹوت 0.4، بانہال منفی 1.6اور بھدرواہ میں منفی 1.1درج کیا گیا۔