• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکہ کا قطر کو غیر نیٹو اتحادی بنانے کا فیصلہ

امریکہ کا قطر کو غیر نیٹو اتحادی بنانے کا فیصلہ

by امت ڈیسک
01/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(واشنگٹن) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے پیر کو ہونے والی ملاقات میں وعدہ کیا ہے کہ وہ ایک ہنگامہ خیز خطے میں اپنے خصوصی دوست کو اہم درجہ دیتے ہوئے جلد قطر کو غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کریں گے۔ برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق اؤول آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے امریکی کانگریس کو جلد اس عہدے کے بارے میں مطلع کرنے کا سوچا ہے جو امریکہ کی طرف سے قریبی غیر نیٹو اتحادیوں کو دیا جاتا ہے جن کے امریکی فوج کے ساتھ سٹریٹیجک تعلقات ہیں۔ امریکی صدر نے امیر قطر کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’قطر اچھا دوست اور قابل بھروسہ اور قابل شراکت دار ہے اور میں کانگریس کو مطلع کر رہا ہوں کہ میں قطر کو اہم غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کروں گا تاکہ اپنے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی ہو سکے۔ میرا خیال ہے کہ یہ کافی عرصے سے زیر التوا ہے۔‘ عرب نیوز کے مطابق قطر یہ عہدہ حاصل کرنے والا 18واں ملک ہوگا۔ آخری ملک برازیل تھا جس کو 2019 میں غیر نیٹو اتحادی بنایا گیا تھا۔ یہ نامزدگی بین الاقوامی شراکت داروں کو دفاعی تجارت اور سکیورٹی تعاون میں فوائد فراہم کرتی ہے جن میں قرض پروگرامز کے لیے اہلیت اور بعض دفاعی سازو سامان کی ترجیحی طور پر ترسیلات شامل ہیں۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا: ’ہمیں ان عظیم تعلقات پر فخر اور خوشی ہے۔ ہم اپنے خطے میں امن قائم رکھنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔‘ قطر دنیا بھر کو سب زیادہ قدرتی مائع گیس فراہم کرتا ہے اور اگر یوکرین کے تنازعے نے یورپ کو روسی گیس کی ترسیل میں تعطل پیدا کیا تو قطر اپنی سپلائی کا رخ یورپ کی طرف موڑ سکتا ہے۔ امریکی صدر اور امیر قطر نے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جہاں گذشتہ سال امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے انسانی بحران کا خدشہ ہے۔ رہنماؤں نے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کی امریکی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بائیڈن انتظامیہ کے حکام نے طالبان کے ساتھ امریکی جنگ کے خاتمے کے دوران ہزاروں امریکی شہریوں اور افغانوں کے انخلا میں مدد کرنے پر قطر کی تعریف کی۔ قطر افغانستان سے نکلنے والوں کے لیے پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے امریکہ کے لیے ایک سٹیشن کے طور پر کام کیا ہے۔ وہ طالبان کے خوف سے وطن چھوڑنے والے ہزاروں افراد کے ویزوں پر کارروائی کر رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے 11روزہ عرس کا آغاز، شیڈول جاری

Next Post

لبنان میں ’اسرائیلی جاسوسوں کے 17 نیٹ ورک‘ پکڑ لیے گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
لبنان میں ’اسرائیلی جاسوسوں کے 17 نیٹ ورک‘ پکڑ لیے گئے

لبنان میں ’اسرائیلی جاسوسوں کے 17 نیٹ ورک‘ پکڑ لیے گئے

سکمز صورہ میں بدھ سے او پی ڈی خدمات بحال ہوں گی

سکمز صورہ میں بدھ سے او پی ڈی خدمات بحال ہوں گی

عام بجٹ 2022: کیا سستا، کیا مہنگا؟

عام بجٹ 2022: کیا سستا، کیا مہنگا؟

یکم فروری سے بینکنگ قوانین میں تبدیلی، قیمتوں پر پڑے گااثر

یکم فروری سے بینکنگ قوانین میں تبدیلی، قیمتوں پر پڑے گااثر

امشی پورہ شوپیان میں پولیس اہلکار پر فائرنگ، حالت نازک

امشی پورہ شوپیان میں پولیس اہلکار پر فائرنگ، حالت نازک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »