(نئی دہلی) مرکزی کابینہ میں سال 2022 -23 کا بجٹ منظور ہوتے ہی آج (یکم فروری) سے بینکنگ سمیت کئی قواعد تبدیل ہو رہے ہیں۔ آپ کی زندگی سے متعلق ان اصولوں میں تبدیلی آپ کی جیب کو بھی متاثر کرنے والی ہے۔ فروری کے مہینے میں، بینک آف بڑودہ، ایس بی آئی بینک اور پی این بی بینک کے لین دین سے متعلق قواعد بدل جائیں گے۔ آج سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں بھی تبدیلی ہوگی۔ وہیں ایس بی آئی کے مطابق، 2لاکھ سے 5لاکھ روپے کے درمیان آئی ایم پی ایس کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے پر 20روپے اور جی ایس ٹی چارج لگے گا۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2021میں، ریزرو بینک آف انڈیا نے آئی ایم پی ایس کے ذریعے لین دین کی رقم کو 2لاکھ روپے سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دیا۔ ریزرو بینک نے آئی ایم پی ایس کے ذریعے کی جانے والی لین دین کی حد بڑھا دی تھی۔ اب 2 لاکھ روپے کے بجائے ایک دن میں 5لاکھ روپے ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک کے اکاؤنٹ میں رقم کی کمی کی وجہ سے قسط یا سرمایہ کاری فیل ہوجاتی ہے، تو آپ کو 250روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اب تک یہ جرمانہ 100روپے تھا۔ ٓوہیں ایل پی جی کی قیمتیں ہر مہینے کی یکم تاریخ کو طے ہوتی ہیں۔ اس بار یہ دیکھنا ہوگا کہ یکم فروری 2022 کو نئے سال کے دن سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے یا نہیں۔