(سرینگر) ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام کو مشتبہ ملی ٹینٹوں نے شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں جموں وکشمیر پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ پولیس اہلکار کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی ہے. آس پاس موجود لوگوں نے زخمی پولیس اہلکار کو ضلع اسپتال شوپیاں پہنچایا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس سے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔