(راجوری) ضلع راجوری کے بدھل علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے 20سالہ نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے صبح چار بجے کے قریب بدھل راجوری میں اکرم حسین شاہ ولد علی اکبر شاہ نامی نوجوان پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہوا اور بعد میں اُس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے گولیوں سے چھلنی لاش کو تحویل میں لے کر اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی ہے. دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ بدھل راجوری کے تارگائی علاقے میں نابو شاہ نامی شخص کے مکان پربھی فائرنگ کی گئی تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس و فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پرتلاش شروع کی گئی ہے.