(سرینگر) سرینگر ہوائی اڈے پر ہفتہ کو سی آئی ایس ایف کے ایک اہلکار کو حراست میں لیا گیا جب سیکورٹی اہلکاروں نے اس کے سامان سے دو زندہ راؤنڈ اور ایک خالی کارتوس برآمد کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق سرینگر ایئرپورٹ کے ڈراپ گیٹ پر اسکریننگ کے دوران سی آئی ایس ایف کے ایک اہلکار کے سامان سے دو زندہ راؤنڈ اور ایک خالی کارتوس INSAS رائفل برآمد ہوا، جسے فوری طور پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکار کی شناخت سی آئی ایس ایف یونٹ پی جی سی ایل واگورہ پہرو کے سی ٹی ڈرائیور نڈا کے طور پر کی گئی ہے جو اس وقت نوگام واگورہ پہرو میں تعینات ہے۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسے پولیس چوکی ہمہامہ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔