(سرینگر) جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی کمی واقع ہو ئی ہے اور اتوار کے روز 1151افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ 9مریض فوت ہوئے ہیں۔
6 Feb : Media Bulletin on Novel #CoronaVirusUpdates #COVID19 @nitishwarKumar@kansalrohit69 @ByYatishYadav
@airnewsalerts@ANI @HealthMedicalE1 @ddnews_jammu @ddnewsSrinagar pic.twitter.com/GfThwkEBjv— Information & PR, J&K (@diprjk) February 6, 2022
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ضلع سرینگر میں 197افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 54، بڈگام میں 116، پلوامہ میں 38، کپواڑہ میں 62، اننت ناگ میں 63، بانڈی پورہ میں 22، گاندربل میں 28، کولگام میں 48اور شوپیاں میں بارہ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ادھرجموں ضلع میں اتوار کے روز 168کی رپورٹ مثبت آئی، اُدھم پور میں 63، راجوری میں گیارہ ، ڈوڈہ میں 117، کٹھوعہ میں 32، سانبہ میں 25، کشتواڑ میں ایک ، پونچھ میں چھ، رام بن میں 36اور اور ریاسی میں 52افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز مزید 4393 مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 1378جموں صوبے اور 3015 کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 9 مریض فوت ہوئے ہیں۔اُن کے مطابق جموں و کشمیر یوٹی میں کل ملا کر 17412 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے 5698 جموں اور 11714 کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔دریں اثنا جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی کمی واقع ہونے کے بعد تجارتی انجمنوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وویک اینڈ لاک ڈاون کو اب ختم کیا جائے۔