(سرینگر) سرینگر کے جمالٹہ نوا کدل میں گذشتہ ماہ آگ کی ایک وردات میں شدید جھلسنے والا 48 سالہ شہری 18 دنوں تک موت حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیر کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا اور اس طرح اس واردات میں مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔ یاد رہےجمالٹہ نوا کدل میں 20 جنوری کو آگ کی ایک واردات میں تین افراد زخمی جبکہ چار مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی تھی. سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمالٹہ نوا کدل میں 20 جنوری کو آگ کی واردات میں شدید جھلسنے والا 48 سالہ شہری پیر کی صبح یہاں ایس ایم ایط ایس میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت عبدالمجید گجری ولد غلام رسول گوجری کے بطور ہوئی ہے۔