(سرینگر) جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 686 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ چھ مریض فوت ہوئے ۔
7 Feb : Media Bulletin on Novel #CoronaVirusUpdates #COVID19 @nitishwarKumar@kansalrohit69 @ByYatishYadav
@airnewsalerts@ANI @HealthMedicalE1 @ddnews_jammu @ddnewsSrinagar pic.twitter.com/wt6nXRHCCA— Information & PR, J&K (@diprjk) February 7, 2022
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز جموں وکشمیر میں 686 افراد میں کورونا کی تشخیص ہائی۔انہوں نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں پیر کے روز 119افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 41، بڈگام میں 51، پلوامہ میں 29، کپواڑہ میں 33 ، اننت ناگ میں 30، بانڈی پورہ میں 19، گاندربل میں 9، کولگام میں 33، شوپیاں میں 10کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں ضلع میں 137، اُدھم پورہ میں 25، راجوری میں پانچ ، ڈوڈہ میں 81، کٹھوعہ میں 10، سانبہ میں 4، کشتواڑ میں 28، پونچھ میں 3، رام بن میں 12اور ریاسی میں 7افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ دریں اثنا پیر کے روز 3168 مریض صحت یاب ہوئے جن میں صوبہ جموں سے 1038اور کشمیر ڈویژن سے 2130 تعلق رکھتے ہیں۔











