(گاندربل) مشتبہ عسکریت پسندوں نے پیر کی شام ضلع گاندربل کے چپر گنڈ علاقے میں ایس ایس بی بنکر پر گرینیڈ پھینکا۔ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے ایس ایس بی بنکر پر گرینیڈ سے حملہ کیا، تاہم وہ مطلوبہ ہدف سے چھوک گیا اور سڑک پر پھٹ گیا۔ اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا۔