• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے پر غور کیا جائے گا، باہر کے کسی بھی شخص کو نوکری نہیں دی گئی: ایل جی منوج سنہا

تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے پر غور کیا جائے گا، باہر کے کسی بھی شخص کو نوکری نہیں دی گئی: ایل جی منوج سنہا

by امت ڈیسک
07/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر تھمنے لگی ہے اور اگر آنے والے پندرہ دنوں میں صورتحال میں مزید بہتری واقع ہوگی تو تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کورونا کی تیسری لہر کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کوششوں کی سراہنا کی۔ ایل جی نے واضح کیا کہ جموں وکشمیر سے باہر ایک بھی شخص کو نوکری فراہم نہیں کی گئی اور اس حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ لیفٹینٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

Laid foundation stone for Jhelum Riverfront development to be developed on the lines of Sabarmati Riverfront. The phase-1 is envisaged with modern public utilities and state-of-the-art green space. pic.twitter.com/7Pe4sFuT6R

— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) February 7, 2022

ایل جی نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے نے جس جانفشانی سے کام کیا اُس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر آنے والے 15دنوں کے دوران یومیہ کیسز میں مزید کمی واقع ہوئی تو اسکولوں اور کالجوں کے دوبارہ کھولنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ سرمایہ کاری کے بارے میں ایل جی منوج سنہا نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کو فی الوقت 14سو سے 15سو کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری کے لئے کئی نامورنجی اداروں نے حامی بھر لی ہے اور انتظامیہ نے 70ہزار کروڑ سرمایہ کاری کے لئے بھی راہ ہموار کی ہے۔ اُن کے مطابق یکم مارچ کو حکومت 20 سے 25 ہزار کروڑ روپیہ سرمایہ کاری کے لئے تقریب منعقد کرنے جارہی ہیں۔ نہوں نے کہاکہ لالچوک میں جہلم کے کنارے کا حصہ تفریحی سرگرمیوں کے لے تیار کیا جا رہا ہے جس میں کشمیر کی بھر پور ثقافت کی عکاسی کی جائے گی۔ ایس ایس بی اور پبلک سروس کمیشن کے پوسٹس کو واپس لینے کے بارے میں ایل جی نے بتایا کہ اس حوالے سے غلط فہمی پیدا کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ کئی برسوں تک بھرتی ایجنسیوں نے ان پوسٹوں کو پُر نہیں کیا لہذا انتظامیہ نے ان اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر نئے سرے سے اُمیدواروں سے  درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل جی نے واضح کیا کہ بھرتی قوانین میں تبدیلی کی وجہ سے ان پوسٹس کو دوبارہ مشتہر کیا جارہا ہے تاکہ فاسٹ ٹریک بنیادوں پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں مل سکیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ انتظامیہ نے جتنی بھی اسامیوں کو پُر کیا اُن میں سے جموں وکشمیر سے باہر کسی ایک شخص کو بھی تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ اُن کے مطابق کئی افراد ڈیموگرافی تبدیل کرنے، جموں وکشمیر سے باہر کے افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے حوالے سے افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایل جی منوج سنہا نے بتایاکہ لوگوں کو ایسے افراد کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے کیونکہ مذکورہ افراد کے بیانات من گھڑت اور حقیقت سے بعید ہے۔ لیفٹنٹ گورنر نے بتایا کہ پوسٹس کو واپس لینا ضروری بن گیا تھا کیونکہ جموں وکشمیر میں بھرتی قوانین تبدیل کئے گئے اور لداخ کو بھی الگ یوٹی بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ان پوسٹس میں ایسی بھی اسامیاں ہیں جنہیں سال 2004 میں مشتہر کیا گیا تھا لیکن آج تک ان پوسٹس کو فل ہی نہیں کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

چپر گنڈ گاندربل میں ایس ایس بی بنکر پر گرینیڈ حملہ

Next Post

افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 19 افراد جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 19 افراد جاں بحق

افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 19 افراد جاں بحق

آن لائن پڑھائی کی اور آن لائن امتحان بھی دیں گے: طلبا کا احتجاج

آن لائن پڑھائی کی اور آن لائن امتحان بھی دیں گے: طلبا کا احتجاج

کانگریس پارٹی اب اپنا نام بدل لے: وزیراعظم مودی کی پارلیمنٹ میں تقریر

کانگریس پارٹی اب اپنا نام بدل لے: وزیراعظم مودی کی پارلیمنٹ میں تقریر

آٹھویں جماعت کے امتحانات کو لیکر سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی خبریں بے بنیاد

12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج ظاہر

جموں وکشمیر میں مزید 1982افراد کی کورونا رپورٹ مثبت، 7مریض فوت

مزید 771افراد کی کرونا رپورٹ مثبت، 7 اموات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »