• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے حقوق سلب کرنے سے گریز کرے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

حکومت جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے حقوق سلب کرنے سے گریز کرے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
16/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا دارومدار اس کی نوجوان نسل پر ہوتا ہے، جس قوم کا نوجوان بیدار اور باشعور ہوگا اُس کا مستقبل محفوظ، روشن اور تابناک ہونے طے ہوتا ہے۔ان باتوں کا اظہارموصوف نے جموں میں واقع اپنی رہائش گاہ پر جموں زون سے وابستہ یوتھ ونگ کے پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس بات میں شک کی گنجائش نہیں کہ نئی نسل ہی ملک میں مثبت تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ایسے میں نوجوانوں پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو آگے چل کر تمام معاملات کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ نیشنل کانفرنس نے نوجوانوں کو آگے لانے کا سلسلہ روز اول سے ہی جاری رکھا ہے۔

Party President Dr Farooq Abdullah meets youth delegation led by YNC Provincial President (Jammu) @ajazjan at his residence in Bathindi. pic.twitter.com/WuXOu1DGGU

— JKNC (@JKNC_) February 16, 2022

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی یوتھ ونگ سے وابستہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کیساتھ رابطے میں رہیں اور اُنہیں اس بات سے باخبر کریں کہ ہم کہاں تھے اور آج ہم کہاں پہنچ گئے ہیں۔عبداللہ کے مطابق مرکز کے غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ اقدامات اور سخت گیر پالیسی نے ہمارے لوگوں کی حالت کی قدر غیر بنا دی رہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل و مشکلات دیکھیں اور اُن کی آواز بند کر اُن کے مسائل و مشکلات اُجاگر کریں۔انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو خود کو عوام کیلئے وقف کرنا چاہئے کیونکہ آپ میںہمت، صلاحیت ، جوش اور جذبے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کا لائحہ عمل، نیا کشمیر پروگرام اور پارٹی کا ایجنڈا عوام تک پہنچانا بھی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی شناخت، انفرادیت، اجتماعیت، مذہبی ہم آہنگی اور یکساں ترقی کیلئے نوجوانوں کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔پبلک سروس کمیشن کی طرف سے31اکتوبر 2019 سے قبل کی 1500سے زائد اور باڈر بٹالین کے لئے لئے گئے امتحانات کو رد کرنے کو مقامی نوجوانوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے نیت صاف دکھائی نہیں دے رہی ہے۔اُن کے مطابق یہ لوگ ان اسامیوں پر نئے سرے سے امتحانات لیکر باہری ریاستوں کے اُمیداروں کیلئے میدان کھلا چھوڑنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیکر ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیکر ان کے نتائج کا اعلان کریں اور مقامی نوجوانوں کے حقوق پر شب خون مارنے سے گریز کریں۔اس موقعے پر دیگر لوگوں کے علاوہ زون صدر جموںسندیپ سنگھ ، نائب صدر صوبہ گھورو کپور،ضلع صدر جموںتیجندر سنگھ ، ضلع سکریٹریساہل کیرنی ، مزمل ملک، یاسین اور میر چودھری بھی موجود تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وسطی و جنوبی کشمیر میں دس جنگجو اعانت کار گرفتار: ایس آئی اے کا دعویٰ

Next Post

شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

آٹھویں جماعت کے امتحانی اوقات میں تبدیلی

10ویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا، 78 فیصد طلبا کامیاب:بورڈ حکام

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوسری مرتبہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دوسری مرتبہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے

غلام نبی ہانجورا کی پی ڈی پی میں جنرل سکریٹری کے طور پر واپسی

غلام نبی ہانجورا کی پی ڈی پی میں جنرل سکریٹری کے طور پر واپسی

جموں میں خاتون کی مبینہ عصمت دری، ملزم فرار

جموں میں خاتون کی مبینہ عصمت دری، ملزم فرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »