(سرینگر) پیپلز ڈیمو ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر غلام نبی لون ہانجورا نے بدھ کے روز پارٹی کے جنرل سکریٹری کے طور پر دوبارہ شمولیت اختیار کی اور کہا کہ ناراضگی کا باعث بننے والے تمام مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدوں سے ان کی طرف سے دیا گیا استعفیٰ صدر محبوبہ مفتی نے قبول نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ "کچھ مسائل تھے جو حل ہو گئے ہیں۔ میں نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر اپنی ذمہ داریاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔” واضع رہے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی گزشتہ اتوار کو کہا تھا کہ "ہانجورا نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔ وہ ناراض ہیں لیکن پھر ہمارے ساتھ ہونگے۔ "