(سرینگر) وادی کشمیر میں رات بھر ہونے والی شدید برف باری سے بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی منقطع ہو کر رہ گٸی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرانسمیشن لائنوں اور کھمبوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے چیف انجینئر اعجاز احمد ڈار نے کہا ہے کہ تازہ برف باری کی وجہ سے کشمیر بھر میں بجلی ٹرانسمیشن لائنز کو کم از کم 60 فیصد نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی بحال کرنے کے لیے افراد اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ بحالی کا عمل دوپہر 02:00 بجے تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برف باری سے بڑے پیمانے پر نقصان کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں بحالی میں تھوڑا وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے اور دوپہر 02 بجے تک بجلی بحال کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔