(سرینگر) وادی کے شمال و جنوب میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں درجنوں رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچ گیا جبکہ سرینگر کے بالہامہ علاقے میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ٹرانسمیشن ٹاور گر جانے سے کئی گاڑیوں کونقصان پہنچ گیا ۔ ادھر کولگام میں مکان کو نقصان پہنچ جانے کے نتیجے میں چھ افراد خانہ کو بچالیا گیا جبکہ اونتی پورہ میں آخروٹ کا درخت مکان پر گرنے سے ایک کنبہ معجزاتی طور پر بچ گیا ۔ اسی دوران اچھن پلوامہ میں شیڈ مہندم ہونے سے خاتون زخمی ہو گئی جس کے بعد اسکو جے سی بی پر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وادی کے شمال و جنوب میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں ہر سو تباہی مچ گئی ۔ بھاری برفباری سے وادی کے شمال و جنوب میں ایک درجن کے قریب رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ ضلع کولگام کے ٹنگمرگ اہربل میں ایک ہی اہلخانہ کے چھ افراد کو بچایا گیا ۔ محمد اقبال شیخ ولد عبد الکریم شیخ کا رہائشی مکان کی چھت بھاری برف بھاری کی وجہ سے گر گئی، جس کی وجہ سے مکان کو شدید نقصان پہنچا۔اس دوران تحصیل دار دمہال ہانجی پورہ نے واقعی کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے واقعے کی نسبت فوری کاروائی کرتے ہوئے چھ افراد خانہ کو وہاں سے نکال کر محفوظ جگہ منتقل کیا اور ضرورت کی چیزیں بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔ ادھر پلوامہ کے اونتی پورہ گلزار پورہ کے فاروق احمد شیخ ولد ثناواللہ شیخ کے رہاشی مکان پر اخروٹ کا درخت گر پڑنے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اس دوران گھر میں موجود افراد معجزاتی طور پر بچ گئے ۔ اس بارے میں تحصیلدار اونتی پورہ شکیل احمد نے بتایا کہ ہم نے علاقے کی طرف ایک ٹیم روانہ کی۔ادھر پلوامہ کے اچھن علاقے میں ایک کیچن شیڈ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں، انہیں بعد میں جے سی بی کی مدد سے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا.