(جموں) مرکزی اقلیت امور کی وزارت کی جانب سے جموں و کشمیر وقف بورڈ کے پانچ ممبران کو نامزد کرنے کے بعد پہلی میٹنگ جموں کے حج ہاوس میں 16 مارچ (بدھ) کو منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں وقف ایڈمنسٹریٹر جموں خطہ کے علاوہ دیگر افسران نے شمولیت اختیار کی۔ ان ممبران میں ڈاکٹر درخشاں اندرابی، سید محمد حسین، ڈاکٹر غلام نبی حلیم اور سہیل قاظمی کے علاوہ نواب دین ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ، ادھمپور شامل تھے۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینیئر لیڈر ڈاکٹر درخشاں اندرابی کو دیگر چار ممبران کی طرف سے چیئرپرسن منتخب کیا گیا۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے درخشاں اندرابی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اب وقف بورڈ کو تشکیل دینے کے ساتھ ہی وقف بورڈ کی طرف سے وقف بورڈ کے نام پراسپتال اور تعلیمِی ادارے قائم کیے جائے گئے۔ واضح رہے جموں و کشمیر وقف بورڈ جو کہ ایک خودمختار ادارہ ہے کو جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کے اطلاق کے بعد بورڈ کا آئین بھی منسوخ ہوگیا،جبکہ وقف بورڈ گزشتہ دو برسوں سے بغیر ممبران کے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔