(سرینگر) پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے نوگام علاقے میں گزشتہ روز انکاؤنٹر کے بعد پولیس پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے اس بارے میں کہا کہ "نوجوان لڑکوں پر مشتمل ایک بڑا بے قابو ہجوم شنکر پورہ وان بل کے قریب ملحقہ علاقوں سے اپنے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور پتھر لے کر اکٹھا ہوا اور تعینات فوجی نفری پر پتھراؤ کرنے کی کوشش کی ۔ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ایس او پیز کے مطابق آنسو گیس کے گولے استعمال کیے گئےٗٗ۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ایک ایف آئی آر پولیس اسٹیشن نوگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔کچھ نوجوانوں کی ویڈیوز اور ابتدائی تفتیش سے شناخت کی گئی، ان میں سے بہت سے لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا اور مذکورہ معاملے میں ان کی جانچ کی جا رہی ہے.