• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں حدبندی عمل 6مئی تک مکمل ہوگا، صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انتخابات کا تعین ہوگا: چیف الیکشن کمشنر

جموں وکشمیر میں حدبندی عمل 6مئی تک مکمل ہوگا، صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انتخابات کا تعین ہوگا: چیف الیکشن کمشنر

by امت ڈیسک
18/03/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) حد بندی کمیشن کے کلیدی رکن اور چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیرمیں حد بندی کا عمل 6 مئی 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کا فیصلہ جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ حد بندی کمیشن کو جموں و کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی حدود دوبارہ بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔کمیشن نے پیر کو جموں و کشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کی حد بندی کے لیے اپنی تجاویز شائع کیں ہیں۔ حد بندی کمیشن کی مسودہ رپورٹ کو 21 مارچ 2022 تک تجاویز کے لیے پبلک ڈومین میں رکھا گیا ہے، جس کے بعد کمیشن، عوامی سماعت کیلئے یونین ٹیریٹری کا دورہ کرے گا۔ گزٹ آف انڈیا (Gazettes of India) میں شائع ہونے والی رپورٹ پیر کے روز مقامی اخبارات میں شائع ہوئی اور اس میں دکھایا گیا کہ کشمیر ڈویژن میں حبہ کدل اور جموں صوبے کی سچیت گڑھ نشستوں کو بحال کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مسودے میں مذکورہ دو اسمبلی سیٹوں کو بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، تاہم دیگر مسائل پر سیاسی جماعتوں کے اعتراضات کا اس میں کوئی تذکرہ نہیں ہے۔ کمیشن نے لوک سبھا کے حلقوں کی تعداد کو پانچ پر برقرار رکھا لیکن اسمبلی سیٹوں کو موجودہ 83 سے بڑھا کر 90 کردیا۔ جس میں جموں میں چھ اور کشمیر میں ایک کا اضافہ ہوگا۔ ہندوستانی آئین میں شامل دفعہ81 میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا کی نشستیں مختلف ریاستوں کے درمیان اس طرح مختص کی جانی چاہئیں کہ اس کی تعداد اور ریاست کی آبادی کے درمیان تناسب، جہاں تک قابل عمل ہے، تمام ریاستوں کے لیے یکساں ہے۔ہر ریاست کے علاقائی حلقوں کے بارے میں، آئین کہتا ہے کہ انہیں ،اس طرح تقسیم کیا جائے گا کہ ہر حلقے کی آبادی اور اسے الاٹ کی گئی نشستوں کی تعداد کے درمیان تناسب، جہاں تک ممکن ہو، پوری ریاست میں یکساں ہو۔ تفصیلی تجاویز میں پانچ میں سے چار ایسوسی ایٹ اراکین میں تین نیشنل کانفرنس لوک سبھا اراکین (فاروق عبداللہ، حسنین مسعودی اور محمد اکبر لون) اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگل کشور کے دستخط شدہ دو اختلافی نوٹ بھی تھے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کمیشن کے پانچویں ایسوسی ایٹ ممبر ہیں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں پتھر بازی میں کمی واقع ہوئی ہے: ڈی جی پی سی آر پی ایف کا پریس کانفرنس میں دعویٰ

Next Post

TheKashmirFiles#فلم پر عمر عبداللہ کا بیان: فلم سچائی سے کھلواڑ ہے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
TheKashmirFiles#فلم پر عمر عبداللہ کا بیان: فلم سچائی سے کھلواڑ ہے

TheKashmirFiles#فلم پر عمر عبداللہ کا بیان: فلم سچائی سے کھلواڑ ہے

مرکزی وزیر داخلہ دو روزہ دورے پر جموں پہنچے

مرکزی وزیر داخلہ دو روزہ دورے پر جموں پہنچے

حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر دو ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس جاری

حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر دو ملازمین کو وجہ بتائو نوٹس جاری

جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی برقرار

جامع مسجد سرینگر میں شب برات کی تقریب پر قدغن

جامع مسجد سرینگر: شب برات تقریب کے لیے بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »