(کولگام) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ’کشمیر فائلز‘ نامی فلم کوسچائی کے ساتھ کھلواڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں طرح طرح کے جھوٹ دکھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس وقت پنڈتوں نے کشمیر سے ہجرت کی اس وقت یہاں نیشنل کانفرنس کی حکومت نہیں تھی بلکہ گورنر راج تھا اور مرکز میں بی جے پی کی حمایت والی وی پی سنگھ سرکار تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پنڈتوں کے ساتھ جو ہوا ہمیں اس پر افسوس ہے لیکن یہاں مسلمانوں اور سکھ برادری کے لوگوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔