(جموں) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ آج دو روزہ دورے پر جموں پہنچ گئے ہیں۔ جموں پہنچنے کے بعد وزیر داخلہ راج بھون پہنچے جہاں انہوں نے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ سکیورٹی صورتحال پر میٹنگ کی۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں ائیرپورٹ پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔ بعد میں وزیر داخلہ گورنر ہاوس پہنچے جہاں وہ جموں کشمیر انتظامیہ کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جمعہ کی شام جموں کے دو روزہ دورے پرجموں پہنچے۔ دورے کے دوران موصوف کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ سی آر پی ایف کے 83 یوم تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دو روزہ دورے میں وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے، اس کے علاوہ دیگر کئی ترقیاتی پروجیکٹ کا جائزہ لے گیں۔ ساتھ ہی کئی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی ان کے ہاتھوں متوقع ہے۔خیال رہے کہ امیت شاہ اپنے دورے کے دوران سی آر پی ایف کے 83 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔