(سرینگر) سرینگر پولیس نے منگل کو ضلع کے تمام اداروں سے کہا کہ وہ سی سی ٹی وی نصب کریں جیسا کہ ڈپٹی کمشنر سرینگر نے پہلے ہی ہدایت دی تھی۔ یاد رہے سرینگر کے ڈپٹی کمشنر اعجاز اسد نے5 اپریل کو ایک آڈر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالیہ عسکریت پسندوں کے حملے کے پیش نظر اور جان و مال کے تحفظ کے لیے دکاندار اپنت دکانوں میں معیاری سی سی ٹی وی کیمرے کو نصب کریں۔اس حوالے سے سرینگر پولیس نے منگل کو ضلع کے تمام اداروں سے سی سی ٹی وی 19 اپریل تک نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔سرینگر پولیس نے ٹویٹ کر کے کہا کہ سرینگر کے تمام اداروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سی سی ٹی وی نصب کریں جیسا کہ ڈی ایم سرینگر آرڈر مورخہ 5 اپریل 2022 کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے۔ اس حکم کی عدم تعمیل پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔پولیس نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ سی سی ٹی وی نصب کرنے کی آخری تاریخ 19 ہے۔ سی سی ٹی وی آپ کے اپنے تحفظ اور روک تھام کے لیے ہیں۔
It is requested to all establishments in Srinagar to install CCTVs as instructed via DM Srinagar Order dated 5th April 2022. Non-Compliance of this order may lead to Penal Action and FIR.
19th April is the last date for compliance. CCTVs are for your own protection & deterrence. pic.twitter.com/4GvQdDdVsN— Srinagar Police (@SrinagarPolice) April 12, 2022











