(سرینگر) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انہیں شوپیاں کے حرمین میں ایک کشمیری پنڈت جس پر حال ہی میں حملہ کیا گیا، کے گھر جانے سے روکنے کے لئے منگل کے روز خانہ نظر بند رکھا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ہند جان بوجھ کر غلط پروپگنڈا کر رہی ہے کہ کشمیر کی سیاسی جماعتیں اور مسلمان پنڈتوں کی کشمیر سے ہجرت کے ذمہ دار ہیں۔ پی ڈی پی صدر نے یہ باتیں منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔ ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’مجھے خانہ نظر بند رکھا گیا کیونکہ میں شوپیاں ایک کشمیری پنڈت جس پر حال ہی میں حملہ ہوا، کے گھر جانا چاہتی تھی‘۔ انہوں نے کہا: ’ حکومت ہند جان بوجھ کر غلط پروپگنڈا کر رہی ہے کہ کشمیری مین اسٹریم اور مسلمان پنڈتوں کی کشمیر سے ہجرت کے ذمہ دار ہیں اور وہ یہ نہیں چاہتی ہے کہ یہ من گھڑت بیانیہ بے نقاب ہوجائے‘۔
Placed under house arrest today because I wanted to visit the family of the Kashmiri pandit attacked in Shopian. GOI wilfully spreads fake propaganda about Kashmiri mainstream & muslims responsible for pandit exodus & doesn’t want this fake divisive narrative to be exposed. pic.twitter.com/wRPet5cX98
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 12, 2022
یاد رہے کہ شوپیاں میں رواں ماہ کی 4تاریخ کو سونو کمار بالاجی نامی ایک کشمیری پنڈت پر بندوق برادروں نے گولیاں برسائی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔