(کولگام) کولگام ضلع کے میرہامہ علاقے میں ہفتہ کو جاری تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا،”ضلع کولگام کے مرہامہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین آج بعد دوپہر ایک مسلح تصادم کا آغاز ہوا ، جس میں کالعدم عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ دوجنگجو مارے گئے“۔
#KulgamEncounterUpdate: 01 more #terrorist killed (Total 02). #Operation in progress. Further details shall follow.@JmuKmrPolice https://t.co/3LyjoHgb2b
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 23, 2022
اس سے قبل پولیس نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے مرہامہ علاقے میں ایک سرچ آپریشن شروع کیا، جوں ہی فورسز علاقے میں پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے مسلح تصادم کا آغاز ہوا۔