(نئی دہلی) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ہندوستانی طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں۔ ان دونوں اداروں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ہندوستانی شہریوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو وہاں کی ڈگری کی بنیاد پر ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کے دوسرے اداروں میں کوئی ملازمت یا داخلہ نہیں دیا جائے گا۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہندوستانی شہریت حاصل کرنے والے بے گھر افراد اور ان کے بچے پاکستان میں حاصل کی گئی تعلیم کی بنیاد پر ہندوستان میں ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے لیکن اس کے لیے انہیں مرکزی وزارت داخلہ سے سیکورٹی سے متعلق منظوری حاصل کرنا ضروری ہے.