• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کپواڑہ: 9 ملزمین کے خلاف نارکو ٹیرر کیس کے متعلق چارج شیٹ درج

کپواڑہ: 9 ملزمین کے خلاف نارکو ٹیرر کیس کے متعلق چارج شیٹ درج

by امت ڈیسک
30/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) پولیس نے گذشتہ سال سرحدی ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں بھاری مقدار اسلحہ وگولہ بارود اور منشیات کی بر آمدگی سے متعلق نارکو ٹیرر کیس کے سلسلے میں نو ملزموں کے خلاف چارج شیٹ درج کی ہے۔ ایک پولیس ترجمان کے مطابق یہ چارج شیٹ چھ گرفتار شدہ ملزموں اور ان کے تین پاکستانی ہینڈلرز جو پاکستان زیر انتظام کشمیر میں رہائش پذیر ہیں، کے خلاف بارہمولہ میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت میں درج کی گئی۔ موصوف ترجمان نے چھ ملزموں کی شناخت عادل حسین شاہ ساکن تکیہ بہادرکوٹ کرناہ، فراز حسین شاہ ساکن پدنا پردہ کرناہ،رفیق احمد ساکن بدیادی کرناہ، عامر فرید ساکن بدیادی کرناہ، محمد فاروق ساکن امروہی کرناہ اور عمر اشرف لون ساکن حاجن بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے جو سب کے سب اس وقت زیر حراست ہیں۔

Chargesheet filed against 9 in Narco-terrorism case. Adil Husain Shah,Fariz Hussain Shah , Rafiq Ahmad Tanch ,Amir Fareed Tanch , Mohammad Farooq Badan of Karnah and Umar Ashraf of Hajan Bandipora and 3 Pak based handlers Mohd Sadiq Shah , Tanzeer Ahmad and Mahmood Shah.

— DISTRICT POLICE KUPWARA. (@KupwaraCops) April 30, 2022

ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق جن نو ملزموں کے خلاف چارج شیٹ درج کی گئی ہے وہ سر حد پار سے اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات حاصل کرنے کی ایک گہری سازش کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزموں کو سرحد پار سے اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات حاصل کرکے وادی میں سرگرم جنگجوؤں کو سپلائی کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا: ’منشیات کو پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے آپریٹیوز کے مل کر جموں وکشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میں فروخت کرکے فنڈ جمع کیا جاتا تھا جس کو بعد میں گرفتار شدہ جنگجو اعانت کاروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا‘۔ موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ جن پاکستانی ہینڈلرز کے خلاف چارج شیٹ درج کی گئی ہے ان کی شناخت محمد صادق شاہ جو اصلی پنجتارا کرناہ کا رہنے والاہے ہے، تنذیر احمد جو در اصل کرناہ سے تعلق رکھتا ہے اور محمدود شاہ جو اصلی پنجتارا کرناہ کا باشندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عادل شاہ جس کی تحویل سے دو اے کے 47 رائفلیں، ان کے دو میگزین اور 208 گولیاں بر آمد کی گئی تھیں، کی گرفتاری کے بعد اس سلسلے میں ایک کیس کرناہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات کے بعد چار پستول، پانچ پستول میگزین، ایک پاکٹ براؤن شوگر بر آمد کیا گیا تھا اور باقی ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پاکستان: مہا بیانیہ اور اعصاب کا امتحان

Next Post

گاندربل میں سڑک حادثہ، ایک فوجی اہلکارازجان، دو زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
گاندربل میں سڑک حادثہ، ایک فوجی اہلکارازجان، دو زخمی

گاندربل میں سڑک حادثہ، ایک فوجی اہلکارازجان، دو زخمی

طیب اردوان کا دورہ سعودی عرب، مضبوط تعلقات کا عزم

طیب اردوان کا دورہ سعودی عرب، مضبوط تعلقات کا عزم

دفعہ370کی منسوخی کے بعد 2021تک جموں و کشمیر میں سیکورٹی پر 9 ہزارکروڑ روپے خرچ:وزارتِ داخلہ

دفعہ370کی منسوخی کے بعد 2021تک جموں و کشمیر میں سیکورٹی پر 9 ہزارکروڑ روپے خرچ:وزارتِ داخلہ

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

پولیس کا کولگام میں ملی ٹینٹ کی گرفتاری کا دعویٰ

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

جموں میں پُراسرا رطور پر گولی لگنے سے کانسٹیبل از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »