• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پانچ اگست 2019 کے فیصلے جموں وکشمیر کی عوام کے لئے باعث عذاب ثابت ہوئے: عمر عبداللہ

پانچ اگست 2019 کے فیصلے جموں وکشمیر کی عوام کے لئے باعث عذاب ثابت ہوئے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
18/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(راجوری) نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے بدھ کے روز کہاکہ جموں وکشمیر نے اُس ملک کے ساتھ الحاق نہیں کیا تھا جہاں یہ کہا جائے کہ ’اِس ملک میں رہنا تو جے شری رام کہنا ہے‘،یہاں کے عوام کو تو گاندھی کا ہندوستان دکھایا گیا تھا، ہمیں تو کہا گیا تھا کہ اس ملک میں ہر کسی کا درجہ برابر ہوگا اورہر مذہب کو برابر کے نظریہ سے دیکھا جائے گا لیکن آج ایسا دیکھنے کو نہیں مل رہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جس میں بھائی چارہ قائم و دائم رہے اور نیشنل کانفرنس کو وراثت میں یہ نعرہ ملا ہے کہ شیر کشمیر کا کیا ارشادہ ہند مسلم سکھ اتحاد ۔“ان باتوں کا اظہار موصوف نے راجوری کے کوٹرنکہ میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ نیشنل کانفرنس سب سے زیادہ مضبوط تب رہی جب ہم سب ایک ساتھ اور ایک جُٹ تھے، جونہی ہم بکھر گئے ہم کمزور ہوگئے، جب ہم ایک دوسرے کا الگ الگ ترازو میں تولنے لگے تو ہم کمزور ہوگئے، جب ہم کہنے لگے کہ کون کشمیر کا ہے، کون جموں کا ہے، کون مسلمان ہے، کون سکھ ہے، کون ہندو ہے، کون گوجر ہے، کون پہاڑی ہے اور کون کشمیری ہے اور جب ہم نے فرق کرنا شروع کیا اُسی کے ساتھ ہم کمزور ہوتے گئے اور اسی کمزوری کا خمیازہ ہم سب بھگت رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام اس وقت جس پریشانی میں مبتلا ہیں اس پریشانی کی بنیاد وجہ یہ ہے کہ نیشنل کانفرنس کمزور ہوگئی۔این سی نائب صدر نے کہا کہ پچھلے دو 3سال میں بہت کچھ بدلا، جس کا ہم نے کبھی اندازہ بھی نہیں لگایا تھا ، جو کچھ جموں و کشمیر کیساتھ کیا گیا اُس کا شائد کسی کو بھی انداز نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ370اور 35اے کو ختم کرنا تو بھاجپا کے منشور میں تھا، لیکن اس کے علاوہ ریاست کے ٹکڑے کئے گئے اور دونوں حصوں کو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تبدیل کیا گیا، اسمبلی اور قانون ساز کونسل چھین لیا گیا اور ہمیں جمہوری حقوق سے محروم کیا گیا۔اب سوال یہ اُٹھا تا ہے کہ کیا ان سب فیصلوں کا جموں وکشمیر کے عوام کو فائدہ پہنچا کہ نہیں؟کیونکہ 5اگست 2019کو جواز بخشنے کیلئے بڑی بڑی باتیں ہوئیں، بڑے بڑے وعدے ہوئے اور بڑے بڑے اعلانات کئے گئے۔ یہاں تک کہ یہاں کے نوجوانوں سے کہا جارہا تھا کہ یہ ہل والے ترقی اور روزگار میں رکاوٹ ہیں اور مہنگائی اور دیگر پریشانی بھی انہی کی وجہ سے ہیں۔عمر عبداللہ نے کہا کہ ”جب کورونا میں کمی آئی تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں زمینی سطح پر دیکھوں کہ جو باتیں، وعدے اور اعلانات کئے گئے تھے اُن سے کچھ بدلاﺅ آیا ہے کہ نہیں۔ ہمارا آئین، ہمارا جھنڈا، ہماری پہنچان ، ہماری شناخت چھینی گئی ،تو اس کا کہیں نہ کہیں تو فائدہ پہنچا ہوگا۔شائد نئی سڑکیں بنیں ہونگی، شائد نئے ہسپتال بنے ہونگے، شائد بچوں کیلئے نئے سکولوں بنیں ہونگے، اور ان سکولوں میں کمپیوٹر لگے ہونگے۔شائد ہمارے دیہات میں 24گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوگی، شائدصاف پینے کے پانی کی سپلائی بلا رکاوٹ جاری ہوگی، شائد ہمارے نوجوانوں کو گھر بیٹھے بیٹھے روزگار کے آڈر مل رہے ہونگے، شائد ہمارے مال مویشی پالنے والوں کو ویٹرنری ڈاکٹر ساتھ چل رہیں ہوگے۔لیکن مسلسل کئی ماہ تک ڈھونڈنے کے باوجود بھی مجھے ان میں سے کوئی چیز نہیں دیکھی۔ اگر کچھ دکھا ہے تو یہاں کے لوگوں کی پریشانی، یہاں کے لوگوں کی مایوسی اور یہاں لوگوں کی بے بسی۔“اُن کا کہنا تھا کہ ”لوگ جائے تو جائیں کہاں؟ بات کریں تو کس سے کریں؟شکایت کریں تو کرے کس سے؟اُن کے مطابق جمہوریت کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے ہر ایک ایم ایل اے کو ہر5چھ سال بعد لوگوں کے پاس جاکر اپنی سرٹیفکیٹ پر مہر لگاوانی پڑتی ہے، اور ایم ایل اے کو بھی اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ اگر میں لوگوں کے درمیان نہیں رہا تو اگلی بار مجھے لوگ ووٹ نہیں ملیں گے،لیکن افسروں کویہ مجبوری نہیں ہوتی ہے، افسر کو خبر ہوتی ہے کہ 5سال بعد میری ترقی ہونی ہی ہونی ہے، ہر سال کے بعد میری تنخواہ بڑھنی ہی بڑھنی ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانڈی پورہ میں آتشزدگی، قالین ورک شاپ اور دو منزلہ مکان خاکستر

Next Post

پولیس کی جانب سے مالک مکانات کے نام تازہ ہدایت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

پولیس کی جانب سے مالک مکانات کے نام تازہ ہدایت

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

سجاد غنی لون کو سابق جنگجو قرار دینے کے بعد نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرنس کے درمیان لفظوں کی جنگ تیز

جموں وکشمیر آنے والے تمام مسافروں کا آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ لازمی: صوبائی کمشنر کشمیر

کشمیری پنڈت ملازمین کی خدمات سے متعلق مسائل کو جلد حل کیا جائے گا، حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا: صوبائی کمشنر کشمیر

بارہمولہ میں شراب کی دکان پر حملہ، ایک شخص ہلاک چار زخمی

بارہ مولہ میں شراب دکان پر گرینیڈ حملہ : تین افراد گرفتار، کانلی باغ میں جنگجو مخالف آپریشن

21   مئی کومکمل کشمیر بندھ کا اہتمام کیا جائے: حریت کانفرنس کی اپیل

21 مئی کومکمل کشمیر بندھ کا اہتمام کیا جائے: حریت کانفرنس کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »