(بارہمولہ) بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں محکمہ دیہی ترقی کے ایک وی ایل ڈبلیو کو کروڑوں روپے کی 10 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ سرینگر مظفرآباد ہائی وے پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم کی معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی سے 10.4 کلو گرام وزنی منشیات برآمد کی گئی۔گرفتار شخص کی شناخت محمد زاہد گیلانی ولد پیر حسن دین گیلانی ساکنہ بسگراں اوڑی کے طور پر ہوئی۔ افسر نے بتایا کہ زاہد محکمہ دیہی ترقی میں وی ایل ڈبلیو کے طور پر کام کرتا ہے اور بی ڈی او دفتر پران پیلن میں تعینات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ برآمد شدہ منشیات ہیروئن تھی اور اس کی مالیت کروڑوں روپے ہے.