(سرینگر) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کے روز کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی اور اُن کے جائز مسائل کو حل کرنے کی خاطر تمام تر اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی پنڈتوں کو صبر سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں ہر حال میں بھائی چارے کو برقرار رکھا جائے گا۔










