سرینگر/23 مئی// وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں میں دوران شب تازہ برف باری جبکہ وادی کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 24 مئی کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہونا شروع ہوگی اور پھر 29 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔