سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو واضح کیا کہ اس کا رہبرکھیل، جنگلات اور این وائی سی اسکیموں کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو فارغ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ڈی آئی پی آر نے آج سہ پہر ٹویٹ کیا، "یہ واضح کرنے کے لیے ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے پاس ایسے ملازمین کو فارغ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جو رہبر کھیل، رہبر جنگلات اور این وائی سی اسکیم کے تحت کام کر رہے ہیں”۔
مشتعل ملازمین نے کہا ہے کہ حکومت ان پوسٹوں کی دوبارہ تشہیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ایک ایسا اقدام جس سے وہ مشکل میں پڑ جائیں گے۔
اتوار کے روزسابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کے علاوہ سیاست دانوں نے مبینہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے "مضحکہ خیز حکم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ "پوسٹوں کی دوبارہ تشہیر ان پوسٹوں پر غیر رہائشیوں کے داخلے کی سہولت کے لیے شروع کیا گیا ایک بدنیتی پر مبنی اقدام ہے”