نیوز ڈیسک
سری نگر// جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے حکومت کی طرف سے پولیس گیلنٹری میڈل سے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی شبیہ ہذف کرنے کے احکامات پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے شیر کشمیر کی شخصیت، شیر کشمیر کی لیڈرشپ اور شیر کشمیر کی مقبولیت پر آنچ نہیں آئے گی الٹا اُن عناصر کی رسوائی ہورہی ہے جو ایک ایسے شخص کے نام سے لرزہ کھا رہے ہیں جو 40 سال قبل فوت ہوچکے ہیں۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں حکومت کے ان اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جن کے ذریعے نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت کو انتقام گیری کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر کی پوری زندگی کشمیر، کشمیریت اور کشمیریوں کے مفادات کیلئے وقف تھی اور جو انہوں نے ریاستی عوام کیلئے حاصل کیا اُس کے نقوش یہاں کے لوگوں کے دلوں پر ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے.