• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں کریں گے:طیب اردوان

ترکی نے شام میں نئے فوجی آپریشن کا اعلان کردیا

by امت ڈیسک
25/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(انقرہ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی شمالی شام میں ایک نیا فوجی آپریشن شروع کرنے جارہا تاکہ خطے میں ایک محفوظ زون قائم کیا جا سکے اور ترکی کی جنوبی سرحد کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ترک میڈیا کے مطابق اردوان نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اس آپریشن کا مقصد شام کے ساتھ اپنی سرحد کو 30 کلومیٹر طویل سیف زون بنانے کی کوششوں کو دوبارہ شروع کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنوبی سرحد کے ساتھ قائم کیے گئے 30 کلومیٹر کے سیف زون منصوبے کے نامکمل حصوں سے متعلق نئے اقدامات کریں گے اور ترک فوج، انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز کی تیاری مکمل ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ترک صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی نیٹو میں سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت پر اعتراض اٹھا رہا ہے اور دونوں ممالک پر کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (PKK) اور دیگر دہشتگرد گروپوں کی سرپرستی کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری جانب 2019 میں شام میں انقرہ کی دراندازی کے بعد دونوں ممالک نے ترکی کو فوجی سازو سامان کی فروخت پر پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امریکا:ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک

Next Post

جنوبی ایشیائی رہنما ایٹمی جنگ کے خطرات سے واقف ہیں، امریکی رپورٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں شرعی قوانین کے تحت جنسی تعلق اور شراب نوشی پر کوڑوں کی سزا

30/01/2026
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
Next Post
جنوبی ایشیائی رہنما ایٹمی جنگ کے خطرات سے واقف ہیں، امریکی رپورٹ

جنوبی ایشیائی رہنما ایٹمی جنگ کے خطرات سے واقف ہیں، امریکی رپورٹ

رائے پور ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، دو پائیلٹ ہلاک

رائے پور ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ، دو پائیلٹ ہلاک

بارہمولہ جھڑپ : تین عسکریت پسند، پولیس اہلکار ہلاک

بارہمولہ جھڑپ : تین عسکریت پسند، پولیس اہلکار ہلاک

یاسین ملِک کیس:   سرینگر میں بند کا ماحول

یاسین ملِک کیس: سرینگر میں بند کا ماحول

این آئی اے نے یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دینے کی اپیل کی

این آئی اے نے یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دینے کی اپیل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »