سرینگر//سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ بندوق برداروں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہویے دم توڑ بیٹھا۔تفصیلات کے مطابق سری نگر کے علاقے صورہ (آنچار) میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی زخمی ہو گئے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق، ”عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار سیف اللہ قادری ولد محمد سید قادری، ساکنہ ملک صاحب ، پر صورہ (آنچار) کے علاقے میں فائرنگ کردی۔ وہ شدید زخمی ہے۔ اس کی بیٹی بھی زخمی ہوئی”۔حملے کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثناء سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔