سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کے روز کہا کہ میں کشمیری عوام کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ کسی بے گناہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ کشمیر کے پ±ر امن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں.۔ان باتوں کا اظہار ایل جی نے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ تقریب سے تقریر کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹ اب خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخش رہے ہیں۔ایل جی نے کہاکہ لوگ اس طرح کے واقعات کے خلاف ا±ٹھ کھڑے ہوں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔موصوف ایل جی نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار مستعدی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ ایام کے دوران ملی ٹینٹوں نے خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی نشانہ بنایا اور ان واقعات کی سبھی کو مذمت کرنی چاہئے۔ایل جی نے کہاکہ امن و چین تب ہی قائم ہو سکتا ہے جب ان واقعات کے خلاف سب اٹھ کھڑے ہوں۔منوج سنہا نے کہاکہ میں کشمیر کے عوام کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی بے نگاہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ”میں جانتا ہوں کہ جب دیا بجھتا ہے تو بجھتے سمے ا±س کی لو تیز ہو جاتی ہیں “۔ایل جی منوج سنہا نے کہا دہشت گردوں کی منشا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار عام شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے لیکن میں لوگوں کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ انتظامیہ کسی بے گناہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائے گی۔انہوں نے کہا کہا کہ عام شہریوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں او را±ن کے مدد گاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا…