• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث لوگوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: چیئرمین پارلیمانی وفد

ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث لوگوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: چیئرمین پارلیمانی وفد

by امت ڈیسک
06/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: پارلیمانی وفد کے چیئرمین ڈاکٹر ستی پال سنگھ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تعمیر وترقی میں تیز آئی ہے اور یہ کہ حالات بھی پچھلے سالوں کے مقابلے میں معمول پر آئے ہیں، تاہم کچھ عناصر کو یہ راس نہیں آرہا اور وہ حالات کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث لوگوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان باتوں کا اظہار انہوں نے گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعمیر وترقی کے کاموں میں تیزی آئی ہے اور ماحول بھی پُرامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر یہاں کے حالات کو درہم برہم کرنا چاہتے ہیں تاہم اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اُن کے مطابق کشمیر میں پتھری بازی اور عسکریت پسندی کے واقعات میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر آئے لیکن کئی عناصر اب ان حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔پارلیمانی وفد کے چیئرمین نے بتایا کہ پچھلے چالیس برسوں سے کشمیر میں عسکریت پسندی کی بیماری ہے اور اس کو راتوں رات ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس میں کچھ وقت لگے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اُن کے مطابق ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نئے کشمیر کا خواب ہر صورت میں شرمندۂ تعبیر ہوگا۔ چیئرمین موصوف نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا کی سربراہی میں جموں و کشمیر انتظامیہ حالات کو معمول پر لانے کی خاطر اچھا کام کر رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بچوں کو کہانیاں سنانا تربیت کا اہم حصہ ہے

Next Post

گرمائی زون کے ڈگری کالجوں میں تعطیلات کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
گرمائی زون کے ڈگری کالجوں میں تعطیلات کا اعلان

گرمائی زون کے ڈگری کالجوں میں تعطیلات کا اعلان

امرناتھ یاترا:یاتریوں کی مدد کیلئے سری نگر جموں شاہراہ پر ٹیمیں تعینات کی جائیں گی

امرناتھ یاترا:یاتریوں کی مدد کیلئے سری نگر جموں شاہراہ پر ٹیمیں تعینات کی جائیں گی

کیلاش کنڈ کے مندر میں توڑ پھوڑ کے بعد احتجاج

کیلاش کنڈ کے مندر میں توڑ پھوڑ کے بعد احتجاج

بڈگام میں گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر اینٹ بٹھہ مالک گرفتار: پولیس

بڈگام میں گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر اینٹ بٹھہ مالک گرفتار: پولیس

راجوری پونچھ سمیت ہر جگہ ڈرون کا خطرہ ہے:ڈی آئی جی بی ایس ایف

راجوری پونچھ سمیت ہر جگہ ڈرون کا خطرہ ہے:ڈی آئی جی بی ایس ایف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »