• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
روزانہ پانچ کلوگرام سونا پہننے والا ویت نامی نوجوان

روزانہ پانچ کلوگرام سونا پہننے والا ویت نامی نوجوان

by امت ڈیسک
09/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ویت نام) ویت نام میں فاسٹ فوڈ اسٹال کے مالک کو بچپن سے ہی سونا پہننے کا شوق تھا اور اب وہ روزانہ 5 کلوگرام سونا پہن کر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔ 34 سالہ ڈو گوک تھوان کو ’سیون بال‘ بھی کہا جاتا ہے اور انہوں نے ایک عرصہ قبل سونا خریدنا شروع کیا تھا۔ یہاں تک کہ سڑک پر سفر کرتے ہوئے بھی لوگ انہیں دیکھتے اور محظوظ ہوتے ہیں۔ انہوں نے فاسٹ فوڈ کا ایک چھوٹا سا ڈھابہ کھولا تھا اور وہاں سونا پہن کر بیٹھتے رہے اور لوگ انہیں دیکھنے کے لیے آتے رہے۔ پھر سوشل میڈیا نے انہیں مقبولیت کے نئے درجوں پر پہنچا دیا۔ اب انہوں نے اپنی دکان پر وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بھی کھول لیا ہے۔ ’میں آن لائن شہرت سے قبل بھی سونا پہنا کرتا تھا اور اس وقت بھی لوگ میرا انداز پسند کرتے تھے۔ اب میں اپنے گاہکوں کے لئے مزید سونا پہنتا ہوں تاکہ وہ آئیں اور مجھے دیکھیں۔ اس وقت وہ سونے کی 10 انگوٹھیاں، 30 بریسلٹ، ایک درجن چین، اور دیگر اشیا پہنتے ہیں۔ ان کے پاؤں کی انگلیوں میں بھی سونے کے چھلے ہیں اور اور ایک ایک کڑا دونوں پیروں میں بھی ہے۔ ان سب کا مجموعی وزن پانچ کلوگرام سے زیادہ ہے۔ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ وہ جعلی سونا پہنتے ہیں اور سیون بال نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے غلط ثابت کرنے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ 2008 اور 2014 میں ان سے سونا چھیننے کے دو واقعات ہوئے ہیں جن میں وہ محفوظ رہے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نسل نو ،کامیابی کا راز

Next Post

سوڈان میں بچے کے قتل کے الزام میں گائے گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025
خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

09/12/2025
لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

19/08/2025
برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

09/08/2025
Next Post
سوڈان میں بچے کے قتل کے الزام میں گائے گرفتار

سوڈان میں بچے کے قتل کے الزام میں گائے گرفتار

سب انسپکٹر تقرری مبینہ بدعنوانی، ایل جی نے تحقیقات کا دیا حکم

سب انسپکٹر تقرری مبینہ بدعنوانی، ایل جی نے تحقیقات کا دیا حکم

پاکستان کے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے

ہائی اسکول گوبال پورہ ماری گئی ٹیچر کے نام منسوب

ہائی اسکول گوبال پورہ ماری گئی ٹیچر کے نام منسوب

امرناتھ یاترا: امسال یاتریوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان

سالانہ امر ناتھ یاترا : سٹکی بم خطرات سے نمٹنے کی خاطر پیرا ملٹری فورسز کو جدید مشینری سے لیس کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »