سرینگر/// ماہ رواں کی آخری تاریخ سے شروع ہونے والی سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار امر ناتھ یاترا کے دوران فورسز اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور مشینری سے لیس کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں سٹکی بم آئی ای ڈیز برآمد ہونے کے بعد سراغ رساں ایجنسیوں کے کان کھڑے ہو گئے ہیں۔