کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گورنمنٹ ہائی اسکول گوبال پورہ میں 31 مئی کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک خاتون ٹیجر رجنی بالا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ان کی ہلاکت کی سیاسی سماجی کارکنان نے مذمت کی ہے۔
وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ نے ان کے انتقال کے دسویں دن اسکولوں میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے احکامات صادر کیے۔ وادی کے تمام اضلاع کے اسکولوں میں جمعرات کی صبح مارننگ اسمبلی کے دوران طلبہ اور عملے نے ماری گئی استانی کی یاد میں دو منٹوں کی خاموشی اختیار کی۔ہائی اسکول گوبال پورہ مہلوک ٹیچر کے نام منسوبگذشتہ روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول گوپال پورہ کو رجنی بالا کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ انہوں نے ان کے شوہر شری راج کمار کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔
وہیں گوبال پورہ کولگام میں آج مہلوک استانی کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اسکول کے طلبہ نے کہا کہ رجنی بالا ان کی اچھی استانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہوئے کہ انتظامیہ نے اسکول کا نام رجنی بالا کے نام سے منسوب کیا ہے۔
چیف ایجوکیشن افسر کولگام محمد اشرف راتھر نے کہا کہ ایک دو دنوں کے بعد دسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن کے ساتھ کونسلٹیشن کے بعد اسکول کو نیا بورڈ لگا دیا جائے گا جس پر اسکول کا نام مہلوک استانی رجنی بالا کے نام سے منسوب ہوگا۔