// وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پلائی ووڈ فیکٹری میں کام کرنے والا غیر مقامی مزدور گرم پانی گرنے کے باعث شدید طورپر جھلس گیا اور صدر ہسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 11جون دیر شام کو نیو کھندہ بڈگام میں واقع پلائی ووڈ فیکٹر ی میں بطور مزدور کرنے والا غیر مقامی شہری جس کی شناخت 30سالہ محمد احسان ساکن مغربی بنگال کے بطور ہوئی ہے کام کے دوران گر م پانی گرنے کے باعث شدید طورپر جھلس گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں نے اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال سرینگر منتقل کیا تاہم وہاں کچھ دیر تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد مذکورہ مزدور دم توڑ گیا۔