جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں اتوار کے روز ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز بالا کوٹ سیکٹر میں فوجی اہلکار گھاس کاٹ رہے تھے کہ اس دوران زور دار دھماکہ ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس ہسپتال منتقل کیا گیا.