انت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ہنگل گنڈ علاقے میں جمعرات کو جاری مسلح تصادم میں ایک نامعلوم جنگجو مارا گیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا، ” 01 عسکریت پسند مارا گیا ہے، علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔
اس سے قبل کولگام میں جاری ایک تصادم آرائی میں آج تین دن تک جاری رہنے والے تصادم میں حزب کے دو جنگجو مارے گئے ہیں