• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھدرواہ میں آٹھویں روز بھی کرفیو جاری، مساجد کے باہر اضافی فورسز تعینات

بھدرواہ میں آٹھویں روز بھی کرفیو جاری، مساجد کے باہر اضافی فورسز تعینات

by امت ڈیسک
17/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

بھدرواہ// جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ قصبے میں جمعے کو مسلسل آٹھویں روز بھی کرفیو نافذ رہا۔

ادھر حکام نے جمعے کے پیش نظر ضلع بھر کی مساجد کے باہر احتیاطی طور پر اضافی فورسز کو تعینات کر رکھا ہے۔

بتادیں کہ بھدرواہ قصبے میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما، جس کو بعد میں معطل کیا گیا، کے پیغمبر اسلام(ص) کی شان میں مبینہ گستاخی کرنے سے پیدا شدہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر 9 جون کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

حکام نے جمعرات کو قصبے میں نافذ کرفیو میں وقفے وقفے سے پانچ گھنٹوں کی ڈھیل دی تھی جس دوران کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

قصبے میں بدھ کی سہہ پہر کو بھی ساڑھے تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک کرفیو میں پہلی بار ڈھیل دی گئی تھی۔

ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ وکاس شرما اور ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کرفیو نافذ ہونے کے روز اول سے ہی قصبے میں مسلسل خیمہ زن ہیں اور وہاں حالات پر باریک بینی سے نظر گذر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے امن و قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے کی اپیل کی ہے اور یہ یقین دہانی کی ہے کہ علاقے سے بہت جلد تمام تر پابندیوں کو ہتایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس و سول حکام نے صورتحال کی جائزہ میٹنگ کے میں جمعے کو کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا تاکہ نماز جمعہ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد بھدرواہ قصبے میں کرفیو کی ڈھیل دینے کے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی مساجد کے باہر احتیاطی طور پر اضافی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے قصبے میں احتیاطی طو پر کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے..

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کوکرناگ تصادم میں دوعسکریت پسند جاں بحق، جھڑپ ختم

Next Post

آرمی چیف نے نوجوانوں سے اگنی پتھ اسکیم سے استفادہ کرنے کی اپیل کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
آرمی چیف نے نوجوانوں سے اگنی پتھ اسکیم سے استفادہ کرنے کی اپیل کی

آرمی چیف نے نوجوانوں سے اگنی پتھ اسکیم سے استفادہ کرنے کی اپیل کی

نوجوانوں کواگنی پتھ اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہیے:راجناتھ ،شاہ

نوجوانوں کواگنی پتھ اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہیے:راجناتھ ،شاہ

کپواڑہ میں حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں فوجی ہلاک

کپواڑہ میں حادثاتی گرینیڈ دھماکے میں فوجی ہلاک

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پہلگام کا دورہ کیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پہلگام کا دورہ کیا

اگنی ویروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن دو دن میں جاری کر دیا جائے گا: آرمی ڈپٹی چیف

اگنی ویروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن دو دن میں جاری کر دیا جائے گا: آرمی ڈپٹی چیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »