سرینگر/// وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں اور دیگر ندی نالوں میں طغیانی جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں بدھ کی سہہ پہر سے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔
وادی میں گذشتہ پانچ دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نہ صرف یہاں کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار کرنے لگی ہے وہیں شہر و گام کی سڑکیں اور گلی کوچے بھی زیر آب ہیں جس سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا از بس محال ہو گیا ہے۔