پہلگام: تارسر مارسر جھیل کے قریب 14 لوگوں کے پھنس جانے کے بعد پہلگام سے ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 11 سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ تارسر مارسر علاقے میں سیر و تفریح کے لیے گیا تھا۔ علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیاحوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ ضلع انتظامیہ نے علاقے کی جانب ریسکو ٹیم کو روانہ کر کے بچاؤ مہم شروع کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ایک ٹورسٹ گائیڈ تارسر مارسر جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوا ہے تاہم ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔