کولگام//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہال ہانجی پورہ علاقے کی ایک نوعمر لڑکی کی لاش، جو 12 جون سے لاپتہ تھی، جمعرات کو ایک ندی سے برآمد ہوئی ہے۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ خوشبو جان (17) بنت جہانگیر احمد نائیکو12جون سے کوریل منزگام علاقے میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج اس کی لاش کولگام کے بیتی پورہ علاقے میں ویشو نالہ سے برآمد ہوئی ہے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔