جموں//ریلوے کی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ دنیا کا سب سے اونچا ریل پل، جو جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جلد ہی کشمیر تک ہر موسم کا ریل رابطہ فراہم کرے گا۔
یہ پل وادی کشمیر سمیت خطہ چناب کے ریاسی اور رام بن اضلاع کے درمیان انتہائی ضروری کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔ “ڈیک لانچنگ کی 88فیصد تکمیل کے ساتھ، چناب پل جلد ہی کشمیر تک ہر موسم کے لیے ریل کنیکٹیوٹی لائے گا”۔ ریلوے کی وزارت نے اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر اس کی جانکاری دی ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر یہ پل دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے اور اسے شمالی ریلوے 28ہزارکروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔