امت نیوز ڈیسک // فوج کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد کے با وجود پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے متصل قائم تربیتی کیمپوں میں پانچ سے سات سو کے قریب جنگجو موجود ہیں جبکہ لانچنگ پیڈس پر قریب ڈیڑھ سو جنگجو در اندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
کشمیر نشین ایک سینئر فوجی افسر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے مظفر آباد، منشیرہ اور کوٹلی علاقوں میں ایل او سی کے قریب قائم تربیتی کیمپوں میں پانچ سے سات سو کے قریب جنگجو موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لانچنگ پیڈس پر قریب ڈیڑھ سو جنگجو در اندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔