پلوامہ// پولیس نے ہفتہ کے روز سب انسپکٹر فاروق احمد کے قتل کا معاملہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس نے قتل میں ملوث تین ملزمین کو گرفتار کر کر کے ان کے قبضے سے ایک پستول سمیت مجرمانہ مواد برآمد کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ ایک بیان میں، پولیس نے کہا کہ سامبورہ پامپور میں ایس آئی فاروق احمد کے قتل سے متعلق تھانہ پامپور کے ایف آئی آر نمبر 71/2022 کی تحقیقات کے دوران، کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تاہم، تینوں مشتبہ افراد نے جرم کا اقرار کیا۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ بعد ازاں انہیں فوری کیس میں گرفتار کر لیا گیا اور ان کی شناخت ارسلان بشیر عرف فیصل ولد بشیر احمد ڈار، توقیر منظور ولد منظور احمد میر اور اویس مشتاق ولد مشتاق احمد غنی کے طور پر ہوئی ہے ،تمام سمبورہ کے رہائشی ہیں۔
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے لدھو کے ماجد نذیر وانی نامی ایک جنگجو (21/06/2022 کو تجن پلوامہ آپریشن میں مارا گیا) کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچی تھی اور مذکورہ عسکریت پسند کو قتل کرنے میں بھرپور تعاون فراہم کیا تھا۔ قتل میں ملوث تینوں ملزمان ایس آئی فاروق احمد کے انتہائی قریبی پڑوسی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم توقیر منظور ایس آئی فاروق میر کے کزن بھائی کا بیٹا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان، 01 پستول اور دیگر گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے اس گھناو¿نے عسکریت پسندانہ جرم کو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لیے اونتی پورہ اور پلوامہ پولیس کے کردار کو سراہا.