سرینگر/// جموں و کشمیر پولیس نے سول حکام کے ساتھ مل کر ہفتے کو سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں مبینہ غیر قانونی طور پر شراب تیار کرنے میں ملوث ایک فیکٹری کو سیل کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ باوثق ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کھنموہ میں ایم/ ایس زینب ٹیکسٹائلز نامی فیکٹری غیر قانونی طور پر بیئر تیار کرنے اور اس کی پروسسنگ میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز، محکمہ مال، محکمہ خوراک اور ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او پانتھہ چوک نے مذکورہ فیکٹری پر چھاپہ مار کر اس کو سیل کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔