امت نیوز ڈیسک /// شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبے میں ایک تالاب میں نہانے کے دوران غرقآب ہونے والے17 سالہ لڑکے کی لاش ایک روز بعد پیر کو بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے راجوارون بھوٹسر علاقے میں اتوار کو ایک کمسن لڑکا ایک تالاب میں نہانے کے دوران غرقآب ہوا تھا اور واقعے کے فوراً بعد فوج اور مقامی لوگوں نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔
غرقآب ہونے والے نوجوان کی شناخت الطاف احمد ٹنچی ولد محمد شفیع ٹنچی ساکن بھون وٹسر کے بطور ہوئی تھی۔